Native World News

پاکستان کی آبادی 25 کروڑ 20 لاکھ سے تجاوز کرگئی

پاکستان کی آبادی 25 کروڑ 20 لاکھ سے تجاوز کرگئی

پاکستان کی آبادی میں تیز رفتار اضافہ معاشی ترقی کے لیے مواقع پیدا کرتا ہے

پاکستان کی کُل آبادی 25 کروڑ 20 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے جس کے ساتھ ملک دنیا کے سب سے زیادہ آبادی والے ممالک میں اپنی نمایاں حیثیت برقرار رکھے ہوئے ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں آبادی 25 کروڑ سے زیادہ بڑھ گئی ہے جبکہ اس آبادی میں اضافے کے بعد مردوں کی تعداد خواتین کے مقابلے میں زیادہ ہوگئی ہے۔

آبادی سے متعلق جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک کی مجموعی آبادی میں مردوں کا تناسب تقریباً 51 فیصد جبکہ خواتین کا تناسب 49 فیصد کے قریب ہے۔ ماہرین کے مطابق یہ فرق اگرچہ بہت زیادہ نہیں تاہم آبادیاتی منصوبہ بندی، صحت، تعلیم اور روزگار کی پالیسیوں میں اسے مدنظر رکھا جاتا ہے۔

صوبائی سطح پر سب سے زیادہ آبادی پنجاب میں ہے جبکہ سندھ دوسرے نمبر پر آتا ہے۔شہری آبادی میں مسلسل اضافے کے باعث بڑے شہروں خصوصاً کراچی، لاہور اور اسلام آباد پر رہائش، ٹرانسپورٹ، پانی اور دیگر بنیادی سہولیات کا دباؤ بڑھ رہا ہے۔

ماہرین آبادیات کا کہنا ہے کہ پاکستان کی آبادی میں تیز رفتار اضافہ معاشی ترقی کے لیے مواقع بھی پیدا کرتا ہے اور چیلنجز بھی۔ اگر نوجوان آبادی کو معیاری تعلیم، صحت اور روزگار کی سہولتیں فراہم کی جائیں تو یہ ملک کے لیے ایک بڑی معاشی قوت ثابت ہو سکتی ہے۔

Source: https://www.express.pk/story/2817205/pakistans-population-increased-more-than-25-crore-20-lacs-2817205/

Discussion

Sign in to join the thread, react, and share images.