Native World News

فیفا ورلڈ کپ 2026: تیونس کا ہیڈ کوچ ایک ہی میچ بعد برطرف

فیفا ورلڈ کپ 2026: تیونس کا ہیڈ کوچ ایک ہی میچ بعد برطرف

تیونس کو افتتاحی میچ میں سویڈن کے ہاتھوں 5-1 کی بھاری شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا

تیونس نے قومی فٹبال ٹیم کے ورلڈ کپ میں صرف ایک میچ کے بعد ہی اپنے ہیڈ کوچ صابری لموشی کو عہدے سے ہٹا دیا ہے۔

54 سالہ کوچ کی پوزیشن اس وقت خطرے میں پڑ گئی تھی جب ٹیم کو اپنے افتتاحی میچ میں سویڈن کے ہاتھوں 5-1 کی بھاری شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

مونٹیری میں کھیلے گئے اس میچ میں سویڈش ٹیم نے تیونس کو یکطرفہ مقابلے کے بعد شکست دی اور اپنے ورلڈ کپ سفر کا شاندار آغاز کیا۔

اس عبرتناک شکست کے بعد تیونس فٹبال فیڈریشن نے باقاعدہ بیان جاری کرتے ہوئے صابری لموشی کی برطرفی کی تصدیق کر دی۔ بیان میں کہا گیا کہ کوچ کو ہٹانے کا فیصلہ باہمی معاہدے کے تحت کیا گیا ہے۔

فیڈریشن کے مطابق اب عارضی طور پر موندر کبیئر کو قومی ٹیم کا عبوری ہیڈ کوچ مقرر کیا جا رہا ہے، جو ورلڈ کپ کے باقی میچز میں ٹیم کی ذمہ داری سنبھالیں گے۔

یوں ایک ہی میچ کے بعد کوچنگ اسٹاف میں بڑی تبدیلی نے تیونس کے ورلڈ کپ سفر کو مزید ہنگامہ خیز بنا دیا ہے۔

Source: https://www.express.pk/story/2817661/world-cup-boss-sacked-2817661/

Discussion

Sign in to join the thread, react, and share images.