Native World News

کراچی؛ گلشن حدید فیز 2 میں پانچ بچوں کے باپ کو گھر میں تشدد کر کے قتل کر دیا گیا

کراچی؛ گلشن حدید فیز 2 میں پانچ بچوں کے باپ کو گھر میں تشدد کر کے قتل کر دیا گیا

شبہ ہے کہ مقتول کو اس کی بیوی بچوں نے قتل کیا ہے، پولیس

گلشن حدید فیز ٹو کے رہائشی 5 بچوں کے باپ کو گھر میں تشدد کر کے قتل کر دیا، پولیس کا کہنا ہے کہ شبہ ہے کہ مقتول کو اس کی بیوی بچوں نے قتل کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسٹیل ٹاؤن کے علاقے گلشن حدید فیز ٹو میں واقعے گھر سے ایک شخص کی تشدد زدہ لاش ملی، مقتول کی لاش ایدھی ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کی گئی۔

ترجمان کراچی پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت 55 سالہ انوار ولد سعید کے نام سے کی گئی۔

ایس ایچ او اسٹیل ٹاؤن انسپکٹر گلزار تنیو نے بتایا کہ مقتول 5 بچوں کا باپ تھا اور ویلڈنگ کا کام کرتا تھا، شبہ ہے کہ مقتول کو اس کے بیوی بچوں نے جھگڑے کے دوران ہتھوڑے کے وار کر کے قتل کیا ہے۔

ایس ایچ او کا کہنا تھا کہ تحقیقات کر رہے ہے اور پوسٹ مارٹم کے بعد مزید معلومات حاصل ہو سکے گی، مکمل تحقیقات کے بعد قتل میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر لیا جائے گا۔

Source: https://www.express.pk/story/2813998/tortured-body-found-near-gulshan-e-hadeed-phase-2-karachi-unidentified-2813998/

Discussion

Sign in to join the thread, react, and share images.