Native World News

جنوبی کوریا کی ہاکی ٹیم 27 جولائی سے پاکستان کا دورہ کرے گی

جنوبی کوریا کی ہاکی ٹیم 27 جولائی سے پاکستان کا دورہ کرے گی

اسلام آباد میں خصوصی ٹریننگ کیمپ اور پاکستان کی قومی ہاکی ٹیم کے خلاف پریکٹس میچز کا انعقاد کیا جائے گا

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر محی الدین وانی کی کاوشوں سے جنوبی کوریا کی مینز نیشنل ہاکی ٹیم 27 جولائی سے 9 اگست 2026 تک پاکستان کا دورہ کرے گی۔

اس حوالے سے اسلام آباد میں خصوصی ٹریننگ کیمپ اور پاکستان کی قومی ہاکی ٹیم کے خلاف پریکٹس میچز کا انعقاد کیا جائے گا۔

جنوبی کوریا کا 25 رکنی وفد پاکستان پہنچے گا، جس میں 20 کھلاڑی اور 5 آفیشلز شامل ہوں گے۔ دورے کے دوران کورین ٹیم پاکستان کے جدید ہاکی انفرا اسٹرکچر سے استفادہ کرتے ہوئے باقاعدہ ٹریننگ سیشنز کرے گی اور قومی ٹیم کے ساتھ متعدد پریکٹس میچز میں حصہ لے گی۔

پی ایچ ایف کے صدر محی الدین احمد وانی نے اس دورے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ ایشیا کی ایک مضبوط ٹیم کی پاکستان آمد ہمارے کھلاڑیوں کے لیے ایک مثبت اور حوصلہ افزا موقع ہے۔ ان کے مطابق یہ دورہ پاکستان کی کھیلوں کی سہولیات، بہترین ماحول اور سکیورٹی انتظامات پر بین الاقوامی اعتماد کا اظہار بھی ہے۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن نے اس دورے کو ملک میں بین الاقوامی ہاکی کی بحالی اور مقامی کھلاڑیوں کو عالمی معیار کا تجربہ فراہم کرنے کی جانب ایک اہم پیش رفت قرار دیا ہے۔ ٹریننگ کیمپ اور پریکٹس میچز کا تفصیلی شیڈول آئندہ دنوں میں جاری کیا جائے گا۔

Source: https://www.express.pk/story/2819346/south-korea-hockey-team-to-arrive-in-pakistan-tomorrow-2819346/

Discussion

Sign in to join the thread, react, and share images.