Native World News

مستبقل کی وبا سے متعلق بل گیٹس کا پرانا انٹرویو وائرل

مستبقل کی وبا سے متعلق بل گیٹس کا پرانا انٹرویو وائرل

سوشل میڈیا پر مختلف دعوے گردش کر رہے ہیں جن میں کہا جا رہا ہے کہ بل گیٹس نے ہنٹا وائرس کی پیش گوئی پہلے ہی کر دی تھی

مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس کا ایک پرانا انٹرویو دوبارہ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا ہے، جس میں انہوں نے خبردار کیا تھا کہ مستقبل کی وبائیںCOVID-19سے بھی زیادہ خطرناک ہو سکتی ہیں۔

ہنٹا وائرس کے سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر مختلف دعوے گردش کر رہے ہیں، جن میں کہا جا رہا ہے کہ بل گیٹس نے ہنٹا وائرس کی پیش گوئی پہلے ہی کر دی تھی۔

🇺🇸 Bill Gates on the View last year: “The next pandemic could be far more severe than COVID.”pic.twitter.com/zQlkDm6JPj

دراصل بل گیٹس نے پرانے انٹرویو میں یہ کہا تھا کہ دنیا کو آئندہ وباؤں کے لیے بہتر تیاری کرنی ہوگی کیونکہ COVID-19  آخری عالمی وبا نہیں تھی۔

انہوں نے ایک امریکی نجی ٹی وی پروگرام میں بات کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ مستقبل میں پھیلنے والی وبا ممکنہ کووڈ-19 سے زیادہ خطرناک ہو سکتی ہیں۔

واضح رہے بل گیٹس نے کبھی ہنٹا وائرس کا نام لے کر کوئی بیان نہیں دیا۔

Source: https://www.express.pk/story/2812584/bill-gates-henta-virus-prediction-2812584/

Discussion

Sign in to join the thread, react, and share images.