Native World News

ماڑی پور میں پولیس اور جرائم پیشہ افراد کے درمیان مبینہ مقابلہ، دو ملزمان ہلاک

ماڑی پور میں پولیس اور جرائم پیشہ افراد کے درمیان مبینہ مقابلہ، دو ملزمان ہلاک

واقعے سے متعلق مزید قانونی کارروائی بھی عمل میں لائی جا رہی ہے

ماڑی پور میں ایس آئی یو پولیس اور جرائم پیشہ افراد کے درمیان مبینہ مقابلہ پیش آئے جس میں دو ملزمان ہلاک اور ان سے اسلحہ اور موبائل فون برآمد کرلیے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اسپیشل انویسٹیگیشن یونٹ (ایس آئی یو)نے تھانہ ماڑی پور کی حدود میں انتہائی مطلوب ملزمان کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی۔

ترجمان ایس ایس پی ایس آئی یو کے مطابق کارروائی کے دوران ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کی، جس پر جوابی کارروائی کی گئی۔ ترجمان کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں دو مبینہ ملزمان ہلاک ہوگئے۔

ہلاک ملزمان کے قبضے سے 01 چھینا ہوا 9 ایم ایم پستول، 1 انفینکس موبائل فون جو قتل کے دوران چھینا گیا تھا، اور 30 بور پستول برآمد کرلیا گیا۔ ایس ایس پی ایس آئی یو ڈاکٹر سمیع اللہ سومرو کے مطابق ہلاک ہونے والے دونوں ملزمان عادی و پیشہ ورڈاکو تھے اورقتل، ڈکیتی اور اسلحہ چھیننے کی متعدد وارداتوں میں مطلوب تھے۔۔۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے سے متعلق مزید قانونی کارروائی بھی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

Source: https://www.express.pk/story/2819605/mauripur-police-killed-2-people-2819605

Discussion

Sign in to join the thread, react, and share images.