Native World News

ناروے کی شہزادی کے زیادتی کیس میں قید کی سزا پانے والے بیٹے کون ہیں؟ حیران انکشافات

ناروے کی شہزادی کے زیادتی کیس میں قید کی سزا پانے والے بیٹے کون ہیں؟ حیران انکشافات

ماریئس بورگ ہوئیبی کی پیدائش ولی عہد شہزادی کی شادی سے قبل ہوئی تھی

ناروے میں ولی عہد شہزادی میٹ میرٹ کے بیٹے 29 سالہ ماریئس بورگ ہوئیبی کو جنسی زیادتی کے دو مقدمات میں مجموعی طور پر 4 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ فیصلہ ایک طویل عدالتی کارروائی کے بعد سامنے آیا جس نے ناروے میں شاہی خاندان سے جڑے افراد کے احتساب اور قانون کی بالادستی کے حوالے سے وسیع بحث چھیڑ دی۔

ماریئس بورگ ہوئیبی کو پہلی بار اگست 2024 میں اوسلو کے پوش علاقے فروگنر میں گھریلو تشدد کے ایک واقعے کے بعد گرفتار کیا گیا تھا۔ ابتدائی تحقیقات کے دوران سامنے آنے والی معلومات کے بعد پولیس نے تفتیش کا دائرہ وسیع کر دیا تھا۔

بعد ازاں حکام نے ان کے خلاف مجموعی طور پر تقریباً 40 مختلف الزامات کی تحقیقات کیں، جن میں جنسی جرائم، ریپ کے الزامات، منشیات سے متعلق مقدمات اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیاں شامل تھیں۔ تاہم تمام الزامات عدالت میں ثابت نہیں ہو سکے اور بالآخر دو جنسی زیادتی کے مقدمات میں سزا سنائی گئی۔

پراسیکیوٹرز نے عدالت سے مطالبہ کیا تھا کہ ملزم کو سات سال اور سات ماہ قید کی سزا دی جائے اور اس پر پانچ لاکھ 80 ہزار نارویجن کرونر جرمانہ بھی عائد کیا جائے۔ تاہم عدالت نے تمام شواہد کا جائزہ لینے کے بعد چار سال قید کی سزا سنانے کا فیصلہ کیا۔

موجودہ ولی عہد شہزادی میٹ میرٹ کے 90 کی دہائی میں مورٹن بورگ نامی شخص سے قریبی دوستی تھی جو بڑھ کر غیر ازدواجی تعلق بن گیا تھا۔ دونوں سے 13 جنوری 1997 میں ایک بیٹے کی پیدائش ہوئی جس کا نام ماریئس بورگ ہوئیبی رکھا گیا۔

ماریئس بورگ ہوئیبی کی پیدائش اس وقت ہوئی جب میٹ میرٹ اور ان کے پارٹنر مورٹن بورگ کی شادی نہیں ہوئی تھی تاہم دونوں نے بعد میں بھی شادی نہیں کی اور علیحدہ ہوگئے تھے۔

ماریئس بورگ ہوئیبی کے حقیقی والد مورٹن بورگ کا مجرمانہ ریکارڈ بھی تھا اور وہ کئی بار جیل بھی گئے۔ یوں میٹ میرٹ اور مورٹن بورگ کے درمیان دوریاں بڑھتے بڑھتے علیحدگی تک جا پہنچیں۔

یہاں تک کہ 1999 میں میٹ مریٹ کی ملاقات ناروے کے ولی عہد شہزادہ ہاکون سے ہوئی اور جلد دونوں میں گہری دوستی ہوگئی۔ یہ دوستی محبت میں تبدیل ہوئی اور دونوں نے شادی کرلی۔

ناروے کے ولی عہد سے شادی کے باوجود میٹ مریٹ نے اپنے غیر ازدواجی تعلق سے پیدا ہونے والے بیٹے کو بھی اپنے ساتھ شاہی خاندان میں ہی رکھا۔ تاہم ماریئس بورگ ہوئیبی کو کوئی شاہی خطاب یا لقب نہیں دیا گیا اور نہ ہی وہ ناروے کے شاہی دربار کے باضابطہ رکن شمار ہوتے ہیں۔

خیال رہے کہ 2024 کے وسط میں ماریئس بورگ ہوئیبی نے عوامی طور پر تسلیم کیا تھا کہ وہ شراب اور کوکین کے نشے میں اُس وقت کی گرل فرینڈ پر تشدد کر بیٹھے تھے اور ان کے اپارٹمنٹ میں توڑ پھوڑ کی تھی۔

البتہ ان کے وکلاء کا کہنا ہے کہ ماریئس بورگ ہوئیبی عصمت دری کے الزامات کو سختی سے مسترد کرتے ہیں اور ان کا مؤقف ہے کہ وہ عدالت میں اپنی بے گناہی ثابت کریں گے۔

Source: https://www.express.pk/story/2817816/who-is-norway-crown-princes-son-sentenced-4-years-on-rape-case-2817816/

Discussion

Sign in to join the thread, react, and share images.