سرحدی راستے نہ کھلے تو افغانستان میں خشک میوہ جات کی تجارت ختم ہوجائے گی
افغانستان کی پاکستان کیساتھ سرحدی بندش سے افغان معیشت شدید متاثر ہورہی ہے۔
بھارتی میڈیا دی جرنو- ویو کےمطابق پاکستان کیساتھ سرحدی راستوں کی بندش کے بعد ڈرائی فروٹ کےافغان تاجرشدید بحران کاشکارہیں۔
پاکستان کیساتھ سرحدی راستوں کی بندش سےافغانستان سےخشک میوہ جات کی بیرونی ممالک سپلائی شدید متاثرہوئی۔ افغان تاجروں کےمطابق سرحدی بندش کےباعث گوداموں میں موجود ہزاروں ٹن خشک میوہ جات خراب ہورہےہیں۔
افغان تاجر کا کہنا تھا کہ سرحدی راستے نہ کھلے تو افغانستان میں خشک میوہ جات کی تجارت ختم ہوجائے گی۔
امریکی جریدہ ریڈیو فری یورپ کےمطابق پاک افغان سرحد کی بندش سےافغان مریضوں، تاجروں اورعام شہریوں کوسنگین مشکلات کاسامناہے۔ افغان میڈیا افغانستان انٹرنیشنل کے مطابق سرحد بند ہونےسےسامان سے بھرےٹرک بارڈر پرپھنس گئے، مال خراب ہورہااورڈرائیوروں کوبھاری جرمانےبھی ہوچکےہیں۔
Discussion
Sign in to join the thread, react, and share images.