یروشلم اور اس کے مقدسات کی تاریخی اور قانونی حیثیت مسلمہ ہے، سعودی وزارت خارجہ
سعودی عرب نے مسجد اقصیٰ میں اسرائیلی قابض فوج کی جانب سے کی جانے والی اشتعال انگیزی اور مقدس مقام کی بے حرمتی پر سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
سعودی وزارت خارجہ نے اسرائیلی فوج کے حالیہ دھاوے اور مسجد کے احاطے میں اسرائیلی پرچم لہرانے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔
سعودی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردہ باقاعدہ بیان میں کہا گیا ہے کہ یروشلم اور اس کے مقدسات کی تاریخی اور قانونی حیثیت مسلمہ ہے جسے تبدیل کرنے کی کوئی بھی کوشش ناقابلِ قبول ہے۔
#بيان| تعرب وزارة الخارجية عن إدانة المملكة العربية السعودية للممارسات الاستفزازية المتكررة من مسؤولي سلطات الاحتلال الإسرائيلي بحق المسجد الأقصى المبارك، وآخرها اقتحام مسؤول في سلطات الاحتلال الاسرائيلي للمسجد الأقصى تحت حماية شرطة الاحتلال، ورفع مسؤول آخر لعلم سلطات الاحتلال…pic.twitter.com/WxFYvJBibt
سعودی عرب کی خیبرپختونخوا دہشتگردی کی شدید مذمت، پاکستان سے اظہار یکجہتی
سعودی عرب کے عدم تعاون پر صدر ٹرمپ نے آبنائے ہرمز میں پراجیکٹ فریڈم روکدیا؛ رپورٹ
بیان میں واضح کیا گیا کہ مملکت ایسی کسی بھی کارروائی کو قطعی طور پر مسترد کرتی ہے جس سے مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوں یا القدس کی حیثیت پر آنچ آئے۔
سعودی عرب نے عالمی برادری اور بااثر عالمی طاقتوں پر زور دیا ہے کہ وہ فوری طور پر اپنی ذمہ داریاں پوری کریں اور اسرائیل کو ان پرتشدد اور غیر قانونی اقدامات سے روکیں۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ اسرائیلی قابض فوج کی جانب سے جاری یہ اشتعال انگیزیاں خطے کے امن کو داؤ پر لگا رہی ہیں لہٰذا عالمی سطح پر اسرائیل کے ان من مانے اقدامات کا راستہ روکنا ناگزیر ہو چکا ہے۔
Discussion
Sign in to join the thread, react, and share images.