Native World News

کروڑوں روپے مالیت کے ایک لاکھ کاکروچ ضبط

کروڑوں روپے مالیت کے ایک لاکھ کاکروچ ضبط

ملک کی تاریخ میں غیر ملکی بغیر ریڑھ کی ہڈی جانوروں کی سب سے بڑی ضبطی قرار دی جا رہی ہے

آسٹریلیا میں ایک بریڈر سے غیر قانونی طور پر رکھے گئے ایک لاکھ سے زائد زندہ کاکروچ برآمد کر لیے گئے، جو ملک کی تاریخ میں غیر ملکی بغیر ریڑھ کی ہڈی جانوروں کی سب سے بڑی ضبطی قرار دی جا رہی ہے۔

حکام کے مطابق مئی میں ریاست نیو ساؤتھ ویلز کے شہر باتھرسٹ میں ایک تجارتی بریڈر کے قبضے سے مڈغاسکر ہِسنگ کاکروچز اور ڈوبیا کاکروچز کی ایک بڑی کھیپ ضبط کی گئی۔ ان کی مجموعی مالیت تقریباً دو لاکھ آسٹریلوی ڈالر (تقریباً 4 کروڑ پاکستانی روپے) بتائی جاتی ہے۔

مڈغاسکر ہِسنگ کاکروچ دنیا کے سب سے بڑے کاکروچوں میں شمار ہوتا ہے، جس کی لمبائی 5 سے 8 سینٹی میٹر تک ہو سکتی ہے۔ محکمہ کی جانب سے جاری کردہ تصاویر میں یہ چمکدار بھورے رنگ کا حشرہ انسانی انگلی سے بھی بڑا دکھائی دیتا ہے۔

اس کا حجم آسٹریلیا میں عام پائے جانے والے کاکروچ سے کہیں زیادہ ہے، جس کی لمبائی عموماً 2.3 سے 3.6 سینٹی میٹر کے درمیان ہوتی ہے۔

آسٹریلیا کا نیم گرم اور مرطوب موسم کاکروچوں کی افزائش کے لیے نہایت موزوں سمجھا جاتا ہے، یہی وجہ ہے کہ ملک میں ان کی سینکڑوں اقسام پائی جاتی ہیں۔

Source: https://www.express.pk/story/2816310/cockroaches-in-aus-2816310/

Discussion

Sign in to join the thread, react, and share images.