توہین عدالت کی درخواستوں پر سپریم کورٹ نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ، ہوم سیکرٹری پنجاب، ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد جواب طلب کیا
بانی پی ٹی کی ملاقاتوں پر پابندی کیخلاف توہین عدالت کی درخواستوں پرسپریم کورٹ نے فریقین کو نوٹس جاری کر تے ہوئے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ، ہوم سیکرٹری پنجاب ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد اور پنجاب کو بھی نوٹس جاری کرتے ہوئے فریقین سے تین ہفتوں میں جواب طلب کر لیا۔
جسٹس محمد علی مظہر کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سماعت کی سلمان اکرم راجہ نے بانی سے ملاقاتیں نہ کرانے کے ہائیکورٹ کے فیصلے پر عدم عمل درآمد کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔
مشعال یوسفزئی کی جانب سے بھی درخواست دائر کی گئی تھی سلمان اکرم راجہ، بیرسٹر علی ظفر، عزیر بھنڈاری عدالت میں پیش ہوئے۔
Discussion
Sign in to join the thread, react, and share images.