Native World News

حکومت نے پیٹرولیم لیوی بڑھا کر عوام کو مکمل ریلیف سے محروم کردیا

حکومت نے پیٹرولیم لیوی بڑھا کر عوام کو مکمل ریلیف سے محروم کردیا

پیٹرول پر لیوی کی شرح میں اضافہ اور ڈیزل پر کمی کی گئی ہے، عوام کو ریلیف نہیں مل سکا

حکومت کی جانب سے پیٹرولیم لیوی میں اضافہ   کرکے عوام کو مکمل ریلیف سے محروم کردیا گیا۔

پیٹرولیم مصنوعات پر عائد لیوی کی شرح میں حکومت کی جانب سے ردوبدل کے بعد عوام پیٹرول کی قیمتوں میں مکمل ریلیف سے محروم رہ گئے ہیں۔

سرکاری دستاویزات کے مطابق پیٹرول پر پیٹرولیم لیوی میں 24 روپے 74 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔

دستاویزات کے مطابق پیٹرول پر فی لیٹر پیٹرولیم لیوی 91 روپے 34 پیسے سے بڑھا کر 116 روپے 8 پیسے فی لیٹر کر دی گئی ہے۔ لیوی میں اس اضافے کے بعد پیٹرول پر عائد حکومتی محصول مزید بڑھ گیا ہے۔

دوسری جانب ہائی اسپیڈ ڈیزل پر پیٹرولیم لیوی کی شرح میں 24 روپے 34 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔ اس فیصلے کے تحت ہائی اسپیڈ ڈیزل پر لیوی 68 روپے 93 پیسے فی لیٹر سے کم کر کے 44 روپے 59 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔

سرکاری دستاویزات کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل پر لیوی کی شرح میں کمی کر کے حکومت نے ڈیزل کی قیمت کو برقرار رکھا ہے۔

Source: https://www.express.pk/story/2816269/the-government-has-deprived-the-public-of-complete-relief-by-increasing-the-petroleum-levy-2816269/

Discussion

Sign in to join the thread, react, and share images.