Native World News

بلدیہ فیکٹری مقدمہ، ایم کیو ایم کارکنان رحمان بھولا اور زبیر سینئر جیل سے رہا

بلدیہ فیکٹری مقدمہ، ایم کیو ایم کارکنان رحمان بھولا اور زبیر سینئر جیل سے رہا

ایم کیو ایم کے مرکزی قائدین، ذمہ داران اور کارکنان نے جیل سے رہا ہونے والے ارکان کا بہادر آباد مرکزمیں استقبال کیا

کراچی بلدیہ فیکٹری آتشزدگی مقدمے میں عدالت عظمیٰ کے فیصلے کے بعد متحدہ قومی قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے کارکنان رحمان بھولا اور  زبیر سینئر جیل سے رہا ہو کر  ایم کیوایم کے مرکزی بہادر آباد پہنچ  گئے۔

بلدیہ فیکٹری کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد ایم کیو ایم پاکستان کے کارکنان رحمان  بھولا اور زبیر رہائی کے بعد بہادرآباد مرکز پہنچے، جہاں ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر رہنما انیس احمد قائم خانی نے ان کے اہل خانہ کے ہمراہ  استقبال کیا، اس موقع پر مرکزی رہنما، اراکین قومی و صوبائی اسمبلی، مرکزی ذمہ داران اور کارکنان کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔

انیس احمد قائم خانی نے اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہوئے کہا کہ بلدیہ فیکٹری کیس میں انصاف کی فراہمی کے بعد اللہ تعالیٰ نے نہ صرف ایم کیو ایم پاکستان کے کارکنان بلکہ پوری مہاجر قوم کو سرخرو کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم اس کامیابی پر اللہ رب العزت کے حضور سجدہ شکر بجا لاتے ہیں اور حق و سچ کی اس فتح پر شکر ادا کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ مشکل ترین حالات میں بھی کارکنان اور ان کے اہل خانہ نے صبر، استقامت اور حوصلے کا مظاہرہ کیا اور آج حق کے سرخرو ہونے پر پوری قوم اللہ تعالیٰ کی شکر گزار ہے۔

اس موقع پر بلدیہ ٹاون سے منتخب رکن سندھ اسمبلی فہیم پٹنی نے بھی رحمان بھولا اور زبیرسینئر کا استقبال کیا اور خوشی کا اظہار کیا۔

Source: https://www.express.pk/story/2818955/baldia-factory-cas-mqm-members-rehman-bhola-and-zubair-senior-release-from-jail-2818955

Discussion

Sign in to join the thread, react, and share images.