Native World News

امریکا نے زلزلے سے متاثر وینزویلا پر سے پابندیاں اُٹھالیں

امریکا نے زلزلے سے متاثر وینزویلا پر سے پابندیاں اُٹھالیں

وینزویلا میں بدھ کے روز دو زلزلے آئے جن کی شدت ریکٹر سکیل پر 7.5 اور 7.2 تھی

امریکی حکومت نے وینزویلا کے خلاف کئی اقتصادی پابندیاں چار ماہ کے لیے ہٹا دی ہیں تاکہ ملک میں آنے والے مہلک زلزلوں کے بعد امدادی کارروائیوں میں آسانی رہے۔

امریکی ٹریژری کی طرف سے جاری کردہ لائسنس کے مطابق 23 اکتوبر تک وینزویلا میں زلزلے سے متعلق امدادی سرگرمیوں میں تمام لین دین کی اجازت ہے۔

اقوام متحدہ کے دفتر برائے رابطہ برائے انسانی امور نے کہا کہ چلی، کولمبیا، ایل سلواڈور، اٹلی، میکسیکو، سوئٹزرلینڈ اور امریکا کی ٹیمیں پہلے ہی وینزویلا پہنچ چکی ہیں۔

واضح رہے کہ امریکا نے وینزویلا پر خاص طور پر 2019 کے بعد سے سخت اقتصادی پابندیاں عائد کر دی تھیں۔

وینزویلا میں بدھ کے روز دو زلزلے آئے جن کی شدت ریکٹر سکیل پر 7.5 اور 7.2 تھی، جس کے نتیجے میں تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق کم از کم 920 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ متاثرین کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

Source: https://www.express.pk/story/2819429/us-lifts-some-venezuela-sanctions-to-help-quake-rescue-efforts-2819429

Discussion

Sign in to join the thread, react, and share images.