Native World News

لاہور:فیکٹری میں لفٹ گرنے سے ایک شخص جاض بحق، 2 شدید زخمی

لاہور:فیکٹری میں لفٹ گرنے سے ایک شخص جاض بحق، 2 شدید زخمی

ریسکیو 1122 کے مطابق کال موصول ہوئی کہ تین افراد لفٹ میں سوار تھے کہ اچانک لفٹ نیچے گر گئی

لاہور کے علاقے سگیاں 80 فٹ روڈ پر واقع ایک فیکٹری میں لفٹ گرنے کا افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے۔

ریسکیو 1122 کے مطابق کال موصول ہوئی کہ تین افراد لفٹ میں سوار تھے کہ اچانک لفٹ نیچے گر گئی۔ حادثے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ دو افراد شدید زخمی ہو گئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق امدادی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد قریبی سرکاری میو اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔

واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں جبکہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے بھی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

Source: https://www.express.pk/story/2816878/lahore-3-people-seriously-injured-after-elevator-collapses-in-factory-2816878

Discussion

Sign in to join the thread, react, and share images.