Native World News

ورلڈ کپ کے آغاز سے قبل فیفا عالمی رینکنگ میں ارجنٹینا ایک بار پھر پہلی پوزیشن پر آگیا

ورلڈ کپ کے آغاز سے قبل فیفا عالمی رینکنگ میں ارجنٹینا ایک بار پھر پہلی پوزیشن پر آگیا

رینکنگ میں اسپین دوسرے نمبر پر برقرار ہے جبکہ فرانس دو درجے تنزلی کے بعد تیسرے نمبر پر چلا گیا ہے

فیفا ورلڈ کپ 2026 کے آغاز سے قبل جاری ہونے والی نئی فیفا عالمی رینکنگ میں ارجنٹینا ایک بار پھر دنیا کی نمبر ون فٹبال ٹیم بن گیا ہے۔

فیفا کی جون 2026 کی تازہ ترین رینکنگ کے مطابق ارجنٹینا نے جولائی 2025 کے بعد پہلی مرتبہ عالمی درجہ بندی میں پہلی پوزیشن حاصل کی ہے۔

رینکنگ میں اسپین دوسرے نمبر پر برقرار ہے جبکہ فرانس دو درجے تنزلی کے بعد تیسرے نمبر پر چلا گیا ہے۔

دوسری جانب مراکش نے تاریخ کی بہترین رینکنگ حاصل کرتے ہوئے ساتویں پوزیشن پر جگہ بنالی ہے۔ مراکش اس وقت افریقی اور عرب ممالک میں سب سے زیادہ رینکنگ رکھنے والی ٹیم بن گیا ہے. نیدرلینڈز ایک درجہ تنزلی کے بعد آٹھویں نمبر پر آ گیا ہے۔

پاکستان فٹبال ٹیم بھی نمایاں بہتری دکھانے والی ٹیموں میں شامل رہی۔ پاکستان نے چار درجے ترقی کرتے ہوئے 202 ویں سے 198 ویں پوزیشن حاصل کر لی ہے۔

فیفا کے مطابق یہ عالمی رینکنگ ورلڈ کپ کے گروپ مرحلے میں ٹائی بریکر کے طور پر بھی استعمال کی جائے گی۔

فیفا کی اگلی عالمی رینکنگ 20 جولائی 2026 کو جاری کی جائے گی۔

Source: https://www.express.pk/story/2817099/argentina-once-again-regains-top-spot-in-fifa-world-rankings-ahead-of-world-cup-2817099/

Discussion

Sign in to join the thread, react, and share images.