بھارتی فضائیہ نے بھی جنگی طیارے اے این 32 کے حادثے کی تصدیق کردی
بھارتی جنگی طیاروں کے پے درپے حادثات عالمی سطح پربھارت کی بدنامی اوررسوائی کا سبب بن گئے۔
بھارتی جریدہ انڈیا ٹوڈے کے مطابق آسام کےضلع جوروہاٹ میں بھارتی فضائیہ کا جنگی طیارہ اے این 32 حادثے کا شکار ہوگیا۔ ابتدائی اطلاعات کےمطابق لینڈنگ کے بعدبھارتی لڑاکا طیارے میں آگ لگ گئی۔
انڈیا ٹوڈے کے مطابق بھارتی فضائیہ نے بھی جنگی طیارے اے این 32 کے حادثے کی تصدیق کردی۔ رواں سال اب تک بھارتی فضائیہ کے مجموعی طور پر 11 جنگی طیارے اور ایک ہیلی کاپٹر تباہی کا شکارہوچکا ہے۔
ماہرین کےمطابق جنگی طیاروں کے مسلسل حادثات نے بھارت کی نام نہاد جنگی تیاریوں اوردفاعی کھوکھلے پن کو دنیا کے سامنے عیاں کردیا ہے۔ ہر گزرتے دن کیساتھ حادثات میں اضافہ واضح کرتا ہے کہ بھارتی فضائیہ اندرونی طور پر شدید بوکھلاہٹ، لاپرواہی اور تکنیکی زوال کا شکار ہوچکی ہے۔
Discussion
Sign in to join the thread, react, and share images.