Native World News

پی ٹی آئی رہنما سیمابیہ طاہر کیخلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج

پی ٹی آئی رہنما سیمابیہ طاہر کیخلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج

اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی رہنما سیمابیہ طاہر کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت درج مقدمے میں انہیں گرفتاری سے روک دیا

اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی رہنما سیمابیہ طاہر کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت درج مقدمے میں انہیں گرفتاری سے روک دیا۔

جسٹس خادم حسین سومرو نے سیمابیہ طاہر کی درخواستِ ضمانت قبل از گرفتاری پر سماعت کی۔ سماعت کے دوران سیمابیہ طاہر اپنے وکلا کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئیں۔

درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ ایف آئی اے نے پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر رکھا ہے اور خدشہ ہے کہ ان کی موکلہ کو گرفتار کر لیا جائے گا۔

عدالت نے دلائل سننے کے بعد آئندہ سماعت تک سیمابیہ طاہر کی عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے ایف آئی اے کو جواب جمع کرانے کے لیے نوٹس جاری کر دیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے کیس کی مزید سماعت 17 جون تک ملتوی کر دی۔

Source: https://www.express.pk/story/2816832/case-registered-against-pti-leader-seemabia-tahir-under-peca-act-2816832

Discussion

Sign in to join the thread, react, and share images.