میڈیا پر قائد عمران خان کو پمز اسپتال لانے کی جو خبریں چلائی جا رہی ہیں، ان میں کوئی سچائی نہیں ہے، جنید اکبر
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان کو اڈیالہ جیل منتقل کیا جارہا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان اڈیالہ جیل سے اسلام آباد روانہ ہوگئے ہیں اور انہیں سخت سیکیورٹی حصار میں راولپنڈی سے اسلام آباد منتقل کیا جا رہا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ عمران خان کو سخت سیکورٹی حصار میں راولپنڈی سے اسلام آباد منتقل کیا جا رہا ہے اور انہیں پمز اسپتال اسلام آباد لے جایا جا رہا ہے۔
پی ٹی آئی کے اراکین پارلیمنٹ بھی پمزاسپتال پہنچنا شروع ہوگئے، سینیٹر فلک ناز چترالی، سینیٹر گوردیپ سنگھ، جنید اکبر پمزاسپتال میں موجود ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ ہمیں میڈیا سے پتا چلا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو لایا گیا ہے۔
پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے صدراور رکن قومی اسمبلی جنید اکبر نے ان خبروں کی تردید کردی۔
سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں جنید اکبر نے کہا کہ میں اس وقت خود پمز اسپتال میں موجود ہوں، میڈیا پر قائد عمران خان کو یہاں لانے کی جو خبریں چلائی جا رہی ہیں، ان میں کوئی سچائی نہیں ہے۔
جنید اکبر نے کہا کہ نہ تو انہیں یہاں لایا گیا ہے اور نہ ہی یہاں ایسے کوئی آثار یا تیاریاں نظر آرہی ہیں۔
Discussion
Sign in to join the thread, react, and share images.