Native World News

چین میں لاپتہ ہوجانے والی بچی 22 سال بعد اپنے گھر واپس آگئی

چین میں لاپتہ ہوجانے والی بچی 22 سال بعد اپنے گھر واپس آگئی

لیو کے والدین کی اپنی لاپتہ بیٹی کو تلاش کرنے کی اپیلیں تین دن تک جیانگ نیوز اسٹیشن پر نشر کی گئیں

چین میں ایک خاتون گھر سے بھاگنے کے 22 سال بعد دوبارہ اپنے پیدائشی خاندان سے مل گئیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق لیو شیو ہونگ، جو اب 31 سال کی ہیں، گانزو جیانگزی صوبے کے ایک دیہی خاندان سے تعلق رکھتی ہیں۔ اور اپنے لاپتہ ہونے کے وقت اپنے مزدور والدین کے ساتھ جیانگ سٹی، گوانگ ڈونگ میں مقیم تھیں۔

لیو 19 مارچ 2004 کو ایک دوست کے گھر کھیل رہی تھیں جب انہوں نے غلطی سے شاور جیل کی ایک بوتل تھی، توڑ دی اور گھر واپس آنے پر سزا کے خوف سے فرار ہو گئیں۔

نو سالہ بچی جیانگ شہر میں سبزی منڈی کے قریب لاپتہ ہو گئی اور شام کو اسے ایک آدمی نے گود لے لیا جو اسے اپنے گھر لے گئے۔

لیو کے والدین کی اپنی لاپتہ بیٹی کو تلاش کرنے کی اپیلیں تین دن تک جیانگ نیوز اسٹیشن پر نشر کی گئیں۔

تاہم لیو کو اپنے والدین کے ساتھ ڈی این اے میچ کا استعمال کرتے ہوئے حال ہی دوبارہ ملایا گیا۔ لیو کا جیانگزی میں اپنے گھر میں بینرز، پھولوں اور پٹاخوں کے ساتھ استقبال کیا گیا۔

اس موقع پر لیو کی ماں بیٹی سے اُس کی حفاظت کرنے میں ناکام رہنے پر معافی مانگتی نظر آئیں۔

Source: https://www.express.pk/story/2817376/chinese-woman-reunites-with-family-22-years-after-running-away-as-child-2817376

Discussion

Sign in to join the thread, react, and share images.