Native World News

ایران کے خلاف سازش کرنے والوں کا احتساب کیا جائے گا، عباس عراقچی

ایران کے خلاف سازش کرنے والوں کا احتساب کیا جائے گا، عباس عراقچی

امن کی کوششوں میں سب سے بڑی رکاوٹ واشنگٹن کا دھمکی آمیز اور دباؤ پر مبنی رویہ ہے، ایرانی وزیر خارجہ

ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے سخت بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ مل کر ایران کے خلاف سازش کرنے والوں کا احتساب کیا جائے گا۔

عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ ایرانی عوام کے خلاف دشمنی اختیار کرنا ایک احمقانہ جوا ہے اور ایسے عناصر جو دشمن قوتوں کے ساتھ کھڑے ہیں انہیں اپنے اقدامات کا جواب دینا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ایران کے خلاف دشمنی کے لیے اسرائیل کے ساتھ گٹھ جوڑ ناقابلِ معافی عمل ہے جبکہ خطے میں کشیدگی بڑھانے کی ذمہ داری بھی انہی قوتوں پر عائد ہوتی ہے جو تصادم کی فضا کو ہوا دے رہی ہیں۔

1 لیٹر تیل بھی جانے نہیں دیں گے، آبنائے ہرمز امریکا کیلیے قبرستان بن سکتی ہے؛ ایران

ایرانی وزیر خارجہ نے امریکا کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ امن کی کوششوں میں سب سے بڑی رکاوٹ واشنگٹن کا دھمکی آمیز اور دباؤ پر مبنی رویہ ہے۔

عباس عراقچی کے مطابق ایران خطے میں استحکام اور مذاکرات کا حامی ہے تاہم قومی سلامتی اور خودمختاری پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

Source: https://www.express.pk/story/2812953/those-who-conspire-against-iran-will-be-held-accountable-abbas-araqchi-2812953/

Discussion

Sign in to join the thread, react, and share images.