Native World News

اسلام آباد میں ملزم کو زنجیر میں جکڑ کر تشدد کا انکشاف، ٹک ٹاک ویڈیو سامنے آگئی

اسلام آباد میں ملزم کو زنجیر میں جکڑ کر تشدد کا انکشاف، ٹک ٹاک ویڈیو سامنے آگئی

تھانہ شمس کالونی میں پولیس اہلکاروں کیساتھ مل کر پرائیویٹ شخص زنجیروں میں جکڑے شخص کے ساتھ ٹک ٹاک بناتا رہا

اسلام آباد کے تھانہ شمس کالونی میں ملزم کو زنجیروں سے باندھ کر تشدد کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔

پولیس اہلکاروں کیساتھ مل کر پرائیویٹ شخص زنجیروں میں جکڑے شخص کے ساتھ ٹک ٹاک بناتا رہا، زنجیروں میں جکڑے شخص کے ساتھ ویڈیو منظرعام پر آگئی۔

ویڈیو منظرعام پر آنے کے بعد ڈی آئی جی اسلام آباد محمد جواد طارق نے فوری نوٹس لیتے ہوئے ملزم کو زنجیروں سے باندھنے کی ویڈیو پر مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا۔

تفتیشی افسر اور پرائیویٹ شخص دونوں کو مقدمہ میں نامزد کیا گیا ہے، تسنیم ایس آئی اور پرائیوٹ شخص نوید الرحمان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔

ایس ایس پی آپریشنز قاضی علی رضا کی نگرانی میں شفاف انکوائری جاری ہے، پولیس حکام نے کہا کہ اسلام آباد پولیس شفافیت، احتساب اور قانون کی حکمرانی پر کاربند ہے۔

Source: https://www.express.pk/story/2817926/islamabad-the-accused-was-chained-and-tortured-a-private-person-kept-making-tiktok-videos-with-the-officials-2817926

Discussion

Sign in to join the thread, react, and share images.