Native World News

ہارون اختر خان نے فیصل واوڈا کے الزامات کو مسترد کر دیا

ہارون اختر خان نے فیصل واوڈا کے الزامات کو مسترد کر دیا

معاون خصوصی وزیر اعظم اور سیکرٹری وزارت صنعت و پیداوار نے فیصل واوڈا کے الزامات کو دستاویزی شواہد کے ساتھ مسترد کر دیا

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی میں معاون خصوصی وزیر اعظم ہارون اختر خان اور سیکرٹری وزارت صنعت و پیداوار نے فیصل واوڈا کے الزامات کو دستاویزی شواہد کے ساتھ مسترد کر دیا۔

ہارون اختر خان اور سیکریٹری صنعت و پیداوار کا مؤقف، وزارت کے تمام اقدامات قواعد و ضوابط اور متعلقہ شراکت داروں کی مشاورت سے کیے گئے۔

ہارون اختر خان  نے کہا کہ وزارت صنعت و پیداوار کے تمام فیصلے وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد کیے گئے،  پاکستان کی جانب سے 2020 میں اقوام متحدہ کے ڈبلیو پی 29 معاہدے پر دستخط کے بعد گاڑیوں کے حفاظتی معیار اور قوانین مرتب کرنے کی ذمہ داری وزارت صنعت و پیداوار کو سونپی گئی۔

ہارون اختر خان  نے کہا کہ موٹر وہیکل ڈیولپمنٹ بل قومی اسمبلی میں پیش کیا گیا، قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی نے بھی اس کی منظوری دی، اس بل کے پاس ہونے کے بعد گاڑیوں کے حفاظتی قوانین پر عملدرآمد کے اختیارات انجینئرنگ ڈیولپمنٹ بورڈ کو دیے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ وزارت تجارت نے ستمبر 2025 میں انجینئرنگ ڈیولپمنٹ بورڈ کو درآمد شدہ نئی اور استعمال شدہ  گاڑیوں کے معیار اور حفاظتی اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت دی تھی، ماضی میں رہائشی منتقلی، گفٹ اور پرسنل بیگیج اسکیم کے تحت گاڑیوں کی درآمد کا بے دردی سے غلط استعمال کیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ غلط استعمال روکنے کے لیے نئی شرائط متعارف کرائی گئیں، اب صرف مخصوص شرائط کے ساتھ گفت اسکیم  اور چینج آف ریزیڈنس  اسکیم کے تحت گاڑیوں کی اجازت دی گئی ہے۔

ہارون اختر خان  نے کہا کہ گاڑیوں کے معیار اور حفاظتی اقدامات پر عملدرآمد سے سڑک حادثات میں ہونے والی سالانہ تقریباً 25 ہزار اموات میں کمی لانے میں مدد ملے گی،

قائمہ کمیٹی میں فیصل واوڈا کے الزامات شواہد اور دستاویزات کے ساتھ مسترد کیے گئے، فیصل واوڈا اپنے الزامات کے حق میں کوئی ثبوت پیش نہ کر سکے، قائمہ کمیٹی میں وزارت کا مؤقف دستاویزات کے ساتھ واضح کر دیا گیا۔

Source: https://www.express.pk/story/2817940/haroon-akhtar-khan-rejects-faisal-vawdas-allegations-2817940

Discussion

Sign in to join the thread, react, and share images.