Native World News

شوکت نواز کے بہنوئی کا کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی سے اعلان لاتعلقی

شوکت نواز کے بہنوئی کا کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی سے اعلان لاتعلقی

کالعدم  جوائنٹ ایکشن کمیٹی سرینڈر کر کے حکومت پاکستان اور حکومت آزاد جموں و کشمیر سے مذاکرات کرے، ویڈیو بیان

آزاد کشمیر کی کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی کے سرغنہ شوکت نواز کے بہنوئی نے انتشاری کمیٹی سے لاتعلقی کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی کے سربراہ شوکت نواز کے بہنوئی پروفیسر واجد نے کالعدم انتشاری کمیٹی کے بیانیے کو مسترد کرتے ہوئے ویڈیو پیغام جاری کردیا۔

پروفیسر واجد نے کالعدم انتشاری کمیٹی کے شرپسندوں کو سرنڈر کرنے کی اپیل کی اور کہا کہ میں اس بات کا نظریہ رکھتا ہوں کہ کشمیر کا پاکستان سے رشتہ لا الہ الا للہ کی بنیاد پر قائم ہے۔

انہوں نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور میرا جوائنٹ ایکشن کمیٹی سے کوئی تعلق نہیں، میں جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا نہ کبھی حصہ رہا ہے نہ کبھی رہوں گا۔

آزاد جموں و کشمیر میں کالعدم ایکشن کمیٹی کی احتجاجی کال مسترد، حالات معمول کے مطابق رواں دواں

آزاد کشمیر کے شہریوں نے کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کوانتشاری ایکشن کمیٹی قرار دے دیا

جماعت اسلامی نے آزاد کشمیر میں حکومت اور عوامی ایکشن کمیٹی میں ثالثی کی پیشکش کردی

پروفیسر واجد نے کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی سے درخواست کی کہ وہ سرینڈر کردے اور حکومت پاکستان اور حکومت آزاد جموں و کشمیر سے مذاکرات کرے۔

پروفیسر واجد نے مزید کہا کہ ہم نے مل کر پاکستان کو دنیا کی چھٹی بڑی معیشت بنانا ہے۔

بیرونی ایماء پر ریاست مخالف سرگرمیوں کے باعث انتشاری کمیٹی کے مذموم عزائم عوام پہچان چکے ہیں

Source: https://www.express.pk/story/2817638/shaukat-nawazs-brother-in-law-announces-disassociation-from-banned-jaac-2817638

Discussion

Sign in to join the thread, react, and share images.