کراچی میں ٹرانسپورٹ بند ہونے سے آن لائن ٹرانسپورٹ سروس پر دباؤ بڑھ گیا
کراچی میں ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال دوسرے روز بھی جاری ہے جس کے باعث گزشتہ روز کی طرح آج بھی شہریوں کو بدترین صورتحال کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال کے سبب غریب شہری مزدوری اور ملازمتوں پر جانے کے لیے پیدل چلنے پر مجبور ہیں جبکہ سول اور جناح اسپتال جانے والے غریب شہری بھی رل گئے۔ ٹرانسپورٹ بند ہونے سے عام شہری ملازمتوں پر جانے کے لیے بری طرح پریشان ہیں۔
دوسری جانب، کراچی میں ٹرانسپورٹ بند ہونے سے آن لائن ٹرانسپورٹ سروس پر دباؤ بڑھ گیا جس کے سبب چنگچی رکشہ اور آن لائن سروسز کے کرایوں میں اضافہ ہوگیا۔ ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال سے پرائیویٹ گاڑیاں چلانے والوں کی چاندی ہوگئی۔
کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد کا ہڑتال جاری رکھنے کا اعلان
کراچی میں بھاری جرمانوں کیخلاف ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال، شہری شدید مشکلات کا شکار
سندھ حکومت کی جانب سے ہڑتال ختم کرانے لیے تاحال کسی قسم کے اقدامات نہیں کیے گئے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد نے ای چالان، بھاری جرمانوں اور دیگر مطالبات کے حق میں جمعے کو بھی شہر میں پبلک ٹرانسپورٹ ہڑتال جاری رکھنے کا اعلان کیا تھا۔
کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد کے صدر حاجی تواب خان کا کہنا تھا کہ جمعرات کو صوبائی حکومت کے ساتھ مذاکرات کے دوران ڈیڈلاک برقرار رہا، جس کا کوئی معنی خیرنتیجہ نہیں نکل سکا، لہٰذا جمعے کو بھی پبلک ٹرانسپورٹ مکمل طور پر بند رکھی جائے گی۔
Discussion
Sign in to join the thread, react, and share images.