Native World News

لیاری: پاکستان کا وہ علاقہ جہاں کا بچہ بچہ رونالڈو اور میسی ہے!

لیاری: پاکستان کا وہ علاقہ جہاں کا بچہ بچہ رونالڈو اور میسی ہے!

پاکستان کے منی برازیل لیاری کے علاقے میں فیفا ورلڈکپ کے حوالے سے زبردست انتظامات کیے گئے ہیں

پاکستان میں ویسے تو کرکٹ کو پسند کیا جاتا ہے مگر عالمی سطح پر سرفہرست کھیل فٹبال کے شیدائی بھی کم نہیں ہے۔

اگر بات کی جائے فٹبال کی تو آج کے دور میں ہر نوجوان رونالڈو اور میسی سے متاثر نظر آتا ہے اور پاکستان کے صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی کا ایک علاقہ لیاری ہے جہاں پر ہر دوسرا بچہ خود کو رونالڈو یا میسی سمجھتا ہے۔

لیاری کے بچوں کا خود کو میسی یا رونالڈو سمجھنا صرف خیالی نہیں بلکہ اگر ان کو آپ فٹبال کھیلتا ہوا دیکھیں گے تو مہارت پر حیران رہ جائیں گے۔

فیفا ورلڈکپ کے آغاز کے ساتھ ہی لیاری میں بھی گہما گہمی عروج پر پہنچ جاتی ہے اور ہر گلی میں اس کی تیاریاں نظر آتی ہیں۔

ان دنوں لیاری منی برازیل بنا ہوا ہے جہاں پر چھتوں ، دیواروں، گلیوں، شاہراہوں پر مختلف فٹبال ٹیمز کے جھنڈے، کھلاڑیوں کی تصاویر آویزاں ہیں۔

لیاری میں 70 فیصد لوگ فٹبال کو پسند کرتے جبکہ یہاں پر دیگر کھیلوں کے باصلاحیت کھلاڑی جیسے باکسنگ، ہاکی، کراٹے وغیرہ کے باصلاحیت کھلاڑی بھی موجود ہیں، اس کے علاوہ میوزک، اداکاری اور دیگر شعبوں میں بھی لیاری کے باصلاحیت بچوں نے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔

فیفا ورلڈکپ کے دوران بالخصوص برازیل اور ارجنٹائن کے میچز میں عوام کی گہما گہمی عروج پر ہوتی ہے اور ہر گول کے ساتھ ایسے شور کیا جاتا ہے جیسے مکینوں کی اپنی ٹیم کھیل رہی ہو۔ یہاں کا بچہ بچہ رونالڈو، میسی اور دیگر کھلاڑیوں سے ویسا ہی پیار کرتا ہے جیسے اُن کے اپنے ملکوں کے مداح کرتے ہیں۔

اسی گہما گہمی اور لیاری کے فٹبال کے جنون پر ایکسپریس نیوز نے ایک مختصر ڈاکومینٹری تیار کی ہے جسے دیکھ کر اپنی رائے کا اظہار ضرور کریں۔

A post shared by Express News (@expressnewspk)

Source: https://www.express.pk/story/2818926/lyari-mini-brazil-celebrate-fifa-2818926

Discussion

Sign in to join the thread, react, and share images.