Native World News

خیبرپختونخوا اسمبلی نے اوورسیز پاکستانیوں کے حق میں بل منظور کرلیا

خیبرپختونخوا اسمبلی نے اوورسیز پاکستانیوں کے حق میں بل منظور کرلیا

بل کو ’اوورسیز پاکستانیز پراپرٹی ایکٹ 2026‘ کا نام دیا گیا ہے

خیبرپختونخوا اسمبلی نے اوورسیز پاکستانیوں کی جائیداد اور حقوق سے متعلق بل منظورکرلیا۔بل کو ’اوورسیز پاکستانیز پراپرٹی ایکٹ 2026‘ کا نام دیا گیا ہے۔

منظور کیے گئے بِل کے مطابق  اوورسیز پراپرٹی ایکٹ کے تحت خصوصی عدالت پشاور ہائیکورٹ کی مشاورت سے قائم کی جائے گی۔ خصوصی عدالت کے جج کا عہدہ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کے برابر ہوگا۔

خصوصی عدالت اوورسیز پاکستانیوں کی جائیداد اور ناجائز قبضوں سے متعلق کیسز کی سماعت کرے گی۔ اوورسیز پاکستانی اپنے کیسز میں بیرونِ ملک سے ویڈیو لنک کے ذریعے پیش ہو سکیں گے۔عدالت اوورسیز پاکستانیوں کی جائیداد سے متعلق کیسز کا فیصلہ چار  ماہ میں کرے گی۔

خصوصی عدالت کے فیصلوں کے خلاف اپیلوں پر ہائیکورٹ 3 ماہ میں فیصلہ کرے گی۔

Source: https://www.express.pk/story/2812591/bill-passed-kp-assembly-2812591/

Discussion

Sign in to join the thread, react, and share images.