Native World News

پاکستان کو ناکوں چنے چبوانے والے ناہید رانا نے آئی سی سی ایوارڈ جیت لیا

پاکستان کو ناکوں چنے چبوانے والے ناہید رانا نے آئی سی سی ایوارڈ جیت لیا

ناہید رانا نے مارچ میں بھی پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز میں آٹھ وکٹیں حاصل کی تھیں

پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کو ناکوں چنے چبوانے والے بنگلادیشی فاسٹ بولر ناہید رانا نے آئی سی سی ایوارڈ جیت لیا۔

تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے اپریل کے لیے پلیئر آف دی منتھ کا اعلان کردیا گیا ہے۔

نوجوان پیسر نے اپریل میں نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز میں شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے تین میچوں میں آٹھ وکٹیں حاصل کی تھیں۔

ناہید رانا اس سے قبل مارچ میں بھی پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز میں آٹھ وکٹیں لے کر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا چکے تھے۔

یہ پہلا موقع ہے کہ ناہید رانا نے آئی سی سی کا پلیئر آف دی منتھ ایوارڈ اپنے نام کیا ہے۔

Bangladesh's rising pace sensation has been rewarded with the ICC Men’s Player of the Month honour for April 2026 ⭐More ➡️https://t.co/Hukdbwkf1ipic.twitter.com/AcaXMjBl3Z

وہ مہدی حسن میراز کے بعد یہ اعزاز حاصل کرنے والے بنگلادیش کے دوسرے مرد کرکٹر بن گئے ہیں۔

واضح رہے کہ ناہید رانا نے رواں ماہ پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز میں تباہ کن بولنگ کرتے ہوئے بظاہر ڈرا ہوتے میچ کو بنگلادیش کی جیت میں تبدیل کردیا تھا۔

Source: https://www.express.pk/story/2813049/naheed-rana-wins-icc-player-of-the-month-award-2813049/

Discussion

Sign in to join the thread, react, and share images.