Native World News

آزاد کشمیر میں شرپسندوں کی فائرنگ سے متعدد سیکیورٹی اہلکار شدید زخمی

آزاد کشمیر میں شرپسندوں کی فائرنگ سے متعدد سیکیورٹی اہلکار شدید زخمی

شرپسند کمیٹی امن برقرار رکھنے کے تمام تردعوؤں کے باوجود پرتشدد کارروائیوں میں مصروف

آزاد کشمیر میں شرپسند کمیٹی امن برقرار رکھنے کے تمام تردعوؤں کے باوجود پرتشدد کارروائیوں میں مصروف ہے۔

کالعدم کمیٹی کے شرپسندوں نے راولاکوٹ میں فائرنگ اوربہیمانہ تشدد کرکے ڈیوٹی پرتعینات متعدد سیکیورٹی اہلکاروں کوشدید زخمی کردیا۔

سیکیورٹی اہلکارعلاقے میں امن وامان برقرار رکھنے اورعوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے اپنی ذمہ داریاں انجام دے رہے تھے۔

شرپسند کمیٹی کے ارکان اس سے قبل بھی سرکاری املاک کو نقصان پہنچاتے ہوئے متعدد سیکیورٹی اہلکاروں کو شہید اورزخمی کرچکے ہیں۔

ماہرین کے مطابق نام نہاد ایکشن کمیٹی کی طرف سے پرتشدد کارروائیوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ ٹولہ عوامی حقوق کی جدوجہد کے بجائے اشتعال انگیزایجنڈے پر کاربند ہے۔

Source: https://www.express.pk/story/2817153/azad-kashmir-voilent-protest-several-police-personals-injured-2817153/

Discussion

Sign in to join the thread, react, and share images.