Native World News

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے

وزیراعظم پاکستان نیول اکیڈمی، پی این ایس رہبر میں پاسنگ آؤٹ تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے

وزیراعظم محمد شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم کی کراچی آمد کے موقع پر پی این ایس قاسم پر گورنر سندھ نہال ہاشمی اور وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ان کا استقبال کیا۔

وزیراعظم دورۂ کراچی کے دوران  پاکستان نیول اکیڈمی، پی این ایس رہبر میں منعقد ہونے والی 125ویں مڈشپ مین اور 33ویں شارٹ سروس کمیشن (SSC) کورس کی پاسنگ آؤٹ تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے۔

وزیراعظم کے دورۂ کراچی میں وزیر دفاع خواجہ محمد آصف اور وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ بھی ان کے ہمراہ ہیں۔

Source: https://www.express.pk/story/2819402/prime-minister-shehbaz-sharif-arrives-in-karachi-on-a-one-day-visit-2819402

Discussion

Sign in to join the thread, react, and share images.