Native World News

سابق پاکستانی کرکٹر محمد عامر آئی پی ایل میں کھیلنے کے اہل بن گئے

سابق پاکستانی کرکٹر محمد عامر آئی پی ایل میں کھیلنے کے اہل بن گئے

محمد عامر نےگزشتہ سال انٹرنیشنل کرکٹ سے دوسری بار ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا

پاکستانی فاسٹ بولر محمد عامر برطانوی شہری بن گئے، برٹش حکومت کی جانب سے انہیں پاسپورٹ جاری کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق محمد عامر نے چند برس قبل پاسپورٹ کے لیے اپلائی کیاتھا، تمام قانونی تقاضے اور مقررہ وقت مکمل ہونے کے بعد اب ان کو پاسپورٹ مل گیا ہے۔

36 ٹیسٹ، 61 ون ڈے اور 62 ٹی ٹوئنٹی میچز میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے محمد عامر کی اہلیہ نرجس خان برطانوی شہری ہیں۔

محمد عامر اب بطور برطانوی شہری آئی پی ایل میں بھی کھیلنے کے اہل بن گئے ہیں۔

یاد رہے کہ محمد عامر نےگزشتہ سال انٹرنیشنل کرکٹ سے دوسری بار ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔

Source: https://www.express.pk/story/2813882/former-pakistani-cricketer-muhammad-amir-obtains-uk-citizenship-2813882/

Discussion

Sign in to join the thread, react, and share images.