Native World News

کراچی، ملیر میمن گوٹھ میں فائرنگ سے دو پولیس اہلکار زخمی

کراچی، ملیر میمن گوٹھ میں فائرنگ سے دو پولیس اہلکار زخمی

زخمی اہلکاروں کی شناخت ہیڈ کانسٹیبل گل محمد اور کانسٹیبل ندیم کے ناموں سے ہوئی ہے

شہر قائد کے علاقے ملیر میمن گوٹھ سولنگی چوک کے قریب فائرنگ کے واقعے میں دو پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق زخمی ہونے والے اہلکاروں کو فوری طور پر قریبی نجی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

زخمی اہلکاروں کی شناخت ہیڈ کانسٹیبل گل محمد اور کانسٹیبل ندیم کے ناموں سے ہوئی ہے۔

Source: https://www.express.pk/story/2818037/two-policemen-injured-in-firing-in-malir-memon-goth-karachi-2818037

Discussion

Sign in to join the thread, react, and share images.