Native World News

ایم کیو ایم وفد کی وزیراعظم سے اہم ملاقات، بجٹ کے حوالے سے گفتگو

ایم کیو ایم وفد کی وزیراعظم سے اہم ملاقات، بجٹ کے حوالے سے گفتگو

متحدہ قومی موومنٹ کا ترقی، معاشی استحکام اور عوامی فلاح کے ایجنڈے کی تکمیل میں تعمیری کردار قابلِ قدر ہے، وزیر اعظم

وزیراعظم  شہباز شریف سے متحدہ قومی موومنٹ کے وفد نے ملاقات کی، وفد کی قیادت متحدہ قومی موومنٹ کے کنوینر اور وزیر برائے وفاقی تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کی۔

وزیر اعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق وفد میں وزیر برائے قومی صحت سید مصطفیٰ کمال اور ارکین قومی اسمبلی فاروق ستار امین الحق اور جاوید حنیف شامل تھے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ متحدہ قومی موومنٹ حکومت کی ایک اہم اتحادی جماعت ہے اور ملک کی ترقی، معاشی استحکام اور عوامی فلاح کے ایجنڈے کی تکمیل میں اس کا مثبت اور تعمیری کردار قابلِ قدر ہے، یہ اشتراکِ عمل مستقبل میں بھی قومی مفاد اور عوامی خدمت کے لیے اسی جذبے کے ساتھ جاری رہے گا۔

بیان کے مطابق ملاقات میں وفاقی بجٹ برائے مالی سال 2026-2027 کے حوالے سے گفتگو ہوئی، ملک کی مجموعی و سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال ، وفاقی وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ ، وفاقی وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ ، وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ بھی موجود تھے۔

Source: https://www.express.pk/story/2817180/mqm-delegation-holds-important-meeting-with-prime-minister-agrees-on-development-package-for-karachi-and-hyderabad-2817180

Discussion

Sign in to join the thread, react, and share images.