Native World News

پاکستان ریلویز کی اپ گریڈ شدہ ٹرین عوام ایکسپریس بھی پٹڑی سے اتر گئی

پاکستان ریلویز کی اپ گریڈ شدہ ٹرین عوام ایکسپریس بھی پٹڑی سے اتر گئی

عوام ایکسپریس ٹرین کراچی سے پشاور جا رہی تھی کہ کھاریاں کے قریب حادثہ پیش آیا

پاکستان ریلویز کی جانب سے چند ماہ قبل اپ گریڈ کی جانے والی عوام ایکسپریس ٹرین بھی پٹڑی سے اتر گئی۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق عوام ایکسپریس ٹرین کراچی سے پشاور جا رہی تھی کہ کھاریاں کے قریب ایک کوچ پٹڑی سے اتر گئی تاہم تمام مسافر محفوظ ہیں۔

ریلوے حکام کی جانب سے ٹرین کو واپس ٹریک پر لانے کے لیے کوششیں شروع کر دی گئی ہیں، جلد ٹرین اپنی منزل کی طرف روانہ ہو جائے گی۔

Source: https://www.express.pk/story/2819342/pakistan-railways-upgraded-awam-express-train-also-derailed-2819342/

Discussion

Sign in to join the thread, react, and share images.