Native World News

سونے کی عالمی و مقامی مارکیٹوں میں قیمت آج  مزید بڑھ گئی

سونے کی عالمی و مقامی مارکیٹوں میں قیمت آج  مزید بڑھ گئی

عالمی مارکیٹ میں سونا 43 ڈالر 70 سینٹس مہنگا ہوگیا

سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت میں آج بھی اضافہ ریکارڈ ہوا۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں آج ہفتے کے روز فی اونس سونے کی قیمت میں 43ڈالر 70سینٹس  کا اضافہ ریکارڈ ہوا، جس کے نتیجے میں نئی عالمی قیمت 4ہزار 219ڈالر کی سطح پر آگئی ۔

اسی طرح مقامی صرافہ بازاروں میں 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت بھی 4370روپے کے اضافے سے 4لاکھ 44ہزار 336روپے  اور فی 10 گرام سونے کی قیمت 3933روپے بڑھ کر 3لاکھ 79ہزار 880روپے کی سطح پر آگئی۔

اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت 200 روپے کے اضافے سے 7ہزار 279 روپے  اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی 171روپے کے اضافے سے 6ہزار 199روپے کی سطح پر آگئی۔

Source: https://www.express.pk/story/2817373/gold-prices-rose-further-in-global-and-local-markets-today-2817373

Discussion

Sign in to join the thread, react, and share images.