Native World News

کراچی، ڈیفنس میں تیز رفتار گاڑی کی موٹر سائیکل کو ٹکر، 2 نو عمر لڑکے جاں بحق

کراچی، ڈیفنس میں تیز رفتار گاڑی کی موٹر سائیکل کو ٹکر، 2 نو عمر لڑکے جاں بحق

جاں بحق ہونے والے بچوں کی لاشوں کو ایمبولینس کے ذریعے جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے

شہرِ قائد کے علاقے ڈیفنس میں افسوسناک ٹریفک حادثہ پیش آیا ہے جہاں ایک نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل پر سوار دو بچے جان کی بازی ہار گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ ڈیفنس فیز 2 میں ڈیفنس لائبریری کے قریب پیش آیا جہاں تیز رفتار گاڑی نے موٹر سائیکل کو زور دار ٹکر ماری۔

حادثے کے نتیجے میں موٹر سائیکل پر سوار دونوں لڑکے موقع پر ہی دم توڑ گئے۔

کراچی؛ گھریلو جھگڑے کے دوران شوہر نے گلا دبا کر بیوی کو قتل کر دیا، ملزم گرفتار

کراچی، میٹرک بورڈ آفس کے قریب ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے ایک شخص زخمی

چھیپا حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والے بچوں کی لاشوں کو ایمبولینس کے ذریعے جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

اسپتال ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والے بچوں کی عمریں 15 اور 16 سال کے درمیان ہیں تاہم ان کی شناخت کا عمل تاحال مکمل نہیں ہو سکا ہے۔

Source: https://www.express.pk/story/2813134/two-teenagers-die-after-speeding-vehicle-hits-motorcycle-in-karachis-defense-2813134/

Discussion

Sign in to join the thread, react, and share images.