Native World News

کراچی میں پارہ 36 ڈگری تک جا سکتا ہے؟ کیا بارش ہوگی؟ پیشگوئی سامنے آگئی

کراچی میں پارہ 36 ڈگری تک جا سکتا ہے؟ کیا بارش ہوگی؟ پیشگوئی سامنے آگئی

پیر کے روز کراچی کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش کا امکان ہے، ماہرین

کراچی میں درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ کو چھو سکتا ہے جب کہ محکمہ موسمیات نے آئندہ دنوں کے لیے پیش گوئی بھی جاری کردی ہے۔

محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ پیر کے روز کراچی کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش کا امکان ہے، جبکہ شہر میں معمول سے تیز ہوائیں بھی چل سکتی ہیں، جس سے موسم میں قدرے بہتری متوقع ہے۔

موسمیاتی ماہرین کا کہنا ہے کہ آج اور کل کراچی میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا، جبکہ رات اور صبح کے اوقات میں بوندا باندی کا امکان بھی موجود ہے۔

شہر میں ہواؤں کا رخ جنوب مغرب، یعنی سمندر کی جانب سے رہے گا، جس کے باعث سمندری ہوائیں موسم پر اثر انداز ہوں گی۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان ریکارڈ کیے جانے کا امکان ہے، تاہم سمندری ہواؤں کے باعث گرمی کی شدت میں کسی حد تک کمی محسوس کی جا سکتی ہے۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ دیہی سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، جہاں بارش کے امکانات نہ ہونے کے برابر ہیں۔

Source: https://www.express.pk/story/2819439/the-mercury-can-reach-36-degrees-in-karachi-will-it-rain-the-forecast-has-come-out-2819439

Discussion

Sign in to join the thread, react, and share images.