Native World News

پشاور میں کوکین ڈیلر کی گرفتاری کے بعد شہر میں منشیات فروشوں کے خلاف گھیرا مزید تنگ

پشاور میں کوکین ڈیلر کی گرفتاری کے بعد شہر میں منشیات فروشوں کے خلاف گھیرا مزید تنگ

حیات آباد سے بین الصوبائی گروہ کا سرغنہ فائرنگ کے تبادلے کے بعد زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا

پشاور میں کوکین ڈیلر کی گرفتاری کے بعد شہر میں منشیات فروشوں کے خلاف گھیرا مزید تنگ کر دیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق حیات آباد سے بین الصوبائی گروہ کا سرغنہ فائرنگ کے تبادلے کے بعد زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا، جبکہ اس کا ساتھی رحمان فرار ہوگیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ کار سوار ملزمان کی گاڑی سے 5 کلوگرام آئس اور کوکین برآمد ہوئی۔ ملزمان کوکین اور آئس خیبر سے پشاور سمگل کر رہے تھے۔

پولیس کے مطابق دورانِ ناکہ بندی رکنے کے اشارے پر ملزمان نے فائرنگ کر دی۔ گرفتار ملزم کیخلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

Source: https://www.express.pk/story/2813335/crackdown-on-drug-dealers-in-peshawar-tightens-after-arrest-of-cocaine-dealer-2813335/

Discussion

Sign in to join the thread, react, and share images.