Native World News

جنگ بندی معاہدے کی خبر کے بعد عالمی منڈی میں تیل سستا ہوگیا

جنگ بندی معاہدے کی خبر کے بعد عالمی منڈی میں تیل سستا ہوگیا

معاہدے پر باقاعدہ دستخطی تقریب 19 جون کو سوئٹزرلینڈ میں منعقد ہوگی

پاکستان کی جانب سے امریکا اور ایران کے درمیان جنگ کے خاتمے اور معاہدے کے اعلان کے بعد عالمی توانائی منڈی میں بڑی تبدیلی دیکھنے میں آئی ہے جس کے نتیجے میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق برینٹ کروڈ جو عالمی معیار کا تیل سمجھا جاتا ہے 3.8 فیصد کمی کے بعد 84.02 ڈالر فی بیرل پر آ گیا جبکہ امریکی خام تیل 4.1 فیصد کمی کے ساتھ 81.40 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ کرتا دیکھا گیا۔

پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے بتایا ہے کہ اس معاہدے پر باقاعدہ دستخطی تقریب 19 جون کو سوئٹزرلینڈ میں منعقد ہوگی۔

ایران کے آبنائے ہرمز بند کرنے کے اعلان کے بعد تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے اس کشیدگی کے خاتمے کے لیے سفارتی سطح پر اہم کردار ادا کیا ہے۔

دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں کہا کہ تیل کی ترسیل دوبارہ شروع ہوگی جس کے بعد مارکیٹ میں مزید مثبت ردعمل سامنے آیا۔

Source: https://www.express.pk/story/2817546/oil-becomes-cheaper-in-the-global-market-after-news-of-ceasefire-agreement-2817546

Discussion

Sign in to join the thread, react, and share images.