Native World News

کاکروچ جنتا پارٹی نااہل مودی سرکار کے لیے نیا سیاسی چیلنج بن کر ابھرنے لگی

کاکروچ جنتا پارٹی نااہل مودی سرکار کے لیے نیا سیاسی چیلنج بن کر ابھرنے لگی

ہندوتوا کی سیاست میں الجھی مودی سرکار اقتداربچانے کی جدوجہد میں مصروف دکھائی دیتی ہے، عالمی ماہرین

انتہا پسند بی جے پی اورنااہل مودی حکومت کے دور میں کروڑوں بیروزگار بھارتی نوجوان مایوسی کی تصویر بن کررہ گئے۔

مودی حکومت کی کارکردگی سے مایوس بھارتی نوجوان کاکروچ جنتا پارٹی کے پلیٹ فارم پرمنظم ہو کرابھرنے لگے۔

عالمی جریدہ ساؤتھ چائنا مارننگ پوسٹ کے مطابق مودی حکومت کے خلاف کاکروچ جنتا پارٹی کی یہ تحریک اب سری لنکا اور بنگلہ دیش جیسے بڑے انقلاب کی شکل اختیار کرتی جارہی ہے.

رپورٹ کے مطابق بھارتی نوجوانوں نے طنزیہ تحریک کو مودی اور بی جے پی کے خلاف ایک بڑی علامتی جماعت میں بدل دیا۔

کاکروچ جنتا پارٹی کا پاور شو؛ 5 نکاتی تعلیمی منشور؛ پرچہ لیک ہونے پر معاوضے کا مطالبہ

کاکروچ جنتا پارٹی کی قیادت میں بھارتی نوجوان حکومت کیخلاف سڑکوں پر

کاکروچ جنتا پارٹی نے امتحانی پرچوں کے مسلسل لیک ہونے پر مودی کے مرکزی وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان سے فوری استعفے کا مطالبہ کیا ہے۔

عالمی ماہرین کے مطابق ہندوتوا کی سیاست میں الجھی مودی سرکار اقتداربچانے کی جدوجہد میں مصروف دکھائی دیتی ہے جبکہ عوامی مسائل پسِ پشت ڈال دیے گئے ہیں

عالمی جریدہ ساؤتھ چائنا مارننگ پوسٹ کے مطابق کاکروچ جنتا پارٹی کی بھارتی نوجوان میں بڑھتی مقبولیت مستقبل میں نااہل مودی سرکار کے اقتدار کی بنیادیں ہلانے کی صلاحیت رکھتی ہے

Source: https://www.express.pk/story/2817553/cockroach-janata-party-emerges-as-new-political-challenge-to-incompetent-modi-government-2817553

Discussion

Sign in to join the thread, react, and share images.