Native World News

کراچی، شہر میں فائرنگ اور ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق، خاتون سمیت 2 افراد زخمی

کراچی، شہر میں فائرنگ اور ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق، خاتون سمیت 2 افراد زخمی

جاں بحق اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، ریسکیو

شہر قائد کے مختلف علاقوں میں پیش آنے والے فائرنگ اور ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ خاتون سمیت دو افراد زخمی ہوگئے۔

پی آئی ڈی سی پل کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار جاں بحق ہوگیا۔

ایدھی حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش سول اسپتال منتقل کر دی گئی ہے جبکہ اس کی شناخت کا عمل جاری ہے۔

دوسری جانب ناظم آباد نمبر دو زم زم مسجد کے قریب پراسرار فائرنگ کے واقعے میں ایک شخص زخمی ہوگیا۔

پولیس کے مطابق زخمی کو فوری طور پر عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی شناخت 34 سالہ کاشف علی کے نام سے ہوئی۔

مزید برآں بلدیہ ٹاؤن سیکٹر 14 میں کری سین اسکول کے قریب گھر کے اندر پراسرار فائرنگ کے نتیجے میں ایک خاتون زخمی ہوگئیں۔

چھیپا حکام کے مطابق زخمی خاتون کو سول اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی شناخت 60 سالہ فاطمہ کے نام سے ہوئی۔

Source: https://www.express.pk/story/2817545/one-person-killed-two-injured-in-shooting-and-traffic-accident-in-karachi-2817545

Discussion

Sign in to join the thread, react, and share images.