جوڑے کا مقصد 30 دن میں سب سے زیادہ بار عہدِ ازدواج کی تجدید کا گنیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کرنا ہے
امریکا کی ریاست نارتھ ڈکوٹا سے تعلق رکھنے والے جون اور کیشا لاکوڈک نے اپنی محبت کو منفرد انداز میں مناتے ہوئے واٹر پارک کی 60 فٹ بلند واٹر سلائیڈ پر ایک بار پھر شادی کی قسمیں کھائیں اور ساتھ ہی ایک نہیں بلکہ دو عالمی ریکارڈز کا ہدف بھی بنا لیا۔
جوڑے نے وسکونسن ڈیلز کے لینڈ آف نیچرا واٹر پارک میں واٹر سلائیڈ کی چوٹی پر شادی کا عہد دہرایا، جس کے فوراً بعد دونوں نے شادی کے لباس میں ایک گھنٹے کے دوران چھ بار سلائیڈ سے نیچے آ کر گنیز ورلڈ ریکارڈ بنانے کی کوشش کی۔
یہ جوڑا اس سے قبل آئیڈاہو، ایریزونا، لاس ویگاس، نارتھ ڈکوٹا اور یوٹاہ میں بھی اپنی شادی کی تجدید کر چکا ہے۔ ان کا مقصد 30 دن میں سب سے زیادہ بار عہدِ ازدواج کی تجدید کا گنیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کرنا ہے۔
جون لاکوڈک کے مطابق ہم اپنے خاندان اور دوستوں کے پاس خود جاتے ہیں تاکہ ان کے ساتھ صرف چند منٹ نہیں بلکہ کئی گھنٹے گزار سکیں، کھانا کھائیں اور اس خوشی کو یادگار بنا سکیں۔
Discussion
Sign in to join the thread, react, and share images.