Native World News

جعلی دستاویزات پر افغان باشندوں کو پاکستانی پاسپورٹ بنانے کا بڑا نیٹ ورک پکڑ لیا گیا

جعلی دستاویزات پر افغان باشندوں کو پاکستانی پاسپورٹ بنانے کا بڑا نیٹ ورک پکڑ لیا گیا

ایف آئی اے کے انسداد دہشت گردی ونگ نے پاسپورٹ آفس کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کو حراست میں لےلیا، ذرائع

وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) کے انسداد دہشت گردی ونگ نےجعلی پاکستانی دستاویزات پر افغان باشندوں کے لیے پاکستانی پاسپورٹ بنانے کا بڑا نیٹ ورک پکڑ لیا۔

ذرائع کے مطابق ایف آئی اے کے انسداد دہشت گردی ونگ نے انٹیلی جنس اطلاع پر عوامی مرکز پاسپورٹ آفس پر چھاپہ مارا اور اس دوران جعلی پاکستانی دستاویزات پر افغان باشندوں کے پاکستانی پاسپورٹ بنانے کا بڑا نیٹ ورک پکڑا گیا۔

ذرائع نے بتایا کہ چھاپے کے دوران ایف آئی اے کے انسداد دہشت گردی ونگ نے پاسپورٹ آفس کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کو حراست میں لےلیا اور اس دوران ریکارڈ کی جانچ پڑتال بھی کی گئی۔

ذرائع کے مطابق مذکورہ کارروائی میں 70 سے زائد مشتبہ غیر ملکی افراد کے پاسپورٹ بنانے کی دستاویزات بھی برآمد ہوئیں، مشتبہ غیرملکیوں کا تعلق مبینہ طور پر افغانستان سے ہے، جس کی مزید جانچ کی جارہی ہے۔

مزید بتایا گیا کہ انسداد دہشت گردی ونگ نے مذکورہ معاملے پر تحقیقات شروع کردی ہے۔

Source: https://www.express.pk/story/2816763/fake-documents-pakistani-passport-for-afghan-citizens-network-busted-2816763/

Discussion

Sign in to join the thread, react, and share images.