Native World News

وزیر داخلہ محسن نقوی سے امریکا کے نائب وزیر خارجہ برائے جنوبی و وسطی ایشیائی امور کی ملاقات

وزیر داخلہ محسن نقوی سے امریکا کے نائب وزیر خارجہ برائے جنوبی و وسطی ایشیائی امور کی ملاقات

ملاقات میں پاک امریکا تعلقات اور مشرق وسطیٰ کی تازہ ترین صورتحال پر گفتگو کی گئی

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے امریکا کے نائب وزیر خارجہ برائے جنوبی و وسطی ایشیائی امور پال کپور کی ملاقات ہوئی، قائم مقام امریکی سفیر نیٹلی بیکر، وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری اور وفاقی سیکرٹری داخلہ بھی اس موقع پر موجود تھے۔

ملاقات میں پاک امریکا تعلقات اور مشرق وسطیٰ کی تازہ ترین صورتحال پر گفتگو کی گئی، سیکیورٹی، انسداد دہشت گردی اور انسداد منشیات کے شعبوں میں اشتراک کار بڑھانے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

محسن نقوی نے کہا کہ صدر ٹرمپ کے دور میں پاک امریکا تعلقات مزید مضبوط ہوئے ہیں، پاک امریکا تعلقات باہمی اعتماد اور دوطرفہ تعاون پر مبنی ہیں۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ریکوڈک منصوبے پر کام کرنے والی امریکی کمپنیوں کی فول پروف سکیورٹی کو یقینی بنایا گیا ہے، پاکستان اور امریکا کے درمیان براہ راست پروازوں کا جلد آغاز چاہتے ہیں۔

محسن نقوی نے کہا کہ مشرق وسطیٰ کے تنازع کے دیرپا اور پُرامن حل کے لیے پُرامید ہیں، امریکی نائب وزیر خارجہ نے خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کے کردار کی تعریف کی۔

وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی سے امریکہ کے نائب وزیرِ خارجہ برائے جنوبی و وسطی ایشیائی امور کی ملاقات۔ملاقات میں پاک امریکہ تعلقات اور مشرقِ وسطیٰ کی تازہ ترین صورتِ حال پر گفتگو ہوئی۔سکیورٹی، انسدادِ دہشت گردی اور انسدادِ منشیات کے شعبوں میں اشتراکِ کار بڑھانے پر تبادلہ خیال…pic.twitter.com/S6R73hl0O8

Source: https://www.express.pk/story/2813163/us-assistant-secretary-of-state-for-south-and-central-asian-affairs-meets-interior-minister-mohsin-naqvi-2813163

Discussion

Sign in to join the thread, react, and share images.