Native World News

بھارتی کرکٹر پر شادی کا جھانسہ دے کر تعلقات اور ہراسانی کے الزامات

بھارتی کرکٹر پر شادی کا جھانسہ دے کر تعلقات اور ہراسانی کے الزامات

مذکورہ کرکٹر نے شادی کا وعدہ کرکے 3 سال تک تعلقات قائم رکھے اور بعدازاں شادی سے انکار کر دیا، خاتون کی الزام

بھارت کے ایک اور کرکٹر پر شادی کا جھانسہ دے کر تعلقات قائم کرنے اور ہراسانی کے الزامات سامنے آئے ہیں۔

بھارتی کرکٹر ابھیشک پوریل کے خلاف مغربی بنگال کے ضلع ہوگلی کے موگرا تھانے میں ایک خاتون اور ان کی والدہ نے شکایت درج کروا دی۔

ویبھاؤ سوریا ونشی کے دورہ انگلینڈ میں بھارتی ٹیم کے ساتھ رہنے پر پابندی

بھارتی نوجوان بلے باز سوریہ ونشی کی ون ڈے میں تیز ترین نصف سنچری

شکایت میں الزام عائد کیا گیا کہ مذکورہ کرکٹر نے شادی کا وعدہ کرکے 3 سال تک تعلقات قائم رکھے اور بعدازاں شادی سے انکار کر دیا، اس کے علاوہ خاتون نے کرکٹر پر تشدد اور دھمکیوں کے الزامات بھی عائد کیے ہیں۔

پولیس کے مطابق شکایت موصول ہونے کے بعد تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

Source: https://www.express.pk/story/2819159/indian-cricketer-accused-of-relationship-and-harassment-under-false-promise-of-marriage-2819159/

Discussion

Sign in to join the thread, react, and share images.