Native World News

پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ میں کمی کا بھر پور فائدہ عوام کو ہر صورت پہنچنا چاہیے، وزیراعلیٰ مریم نواز

پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ میں کمی کا بھر پور فائدہ عوام کو ہر صورت پہنچنا چاہیے، وزیراعلیٰ مریم نواز

وزیراعظم اور فیلڈ مارشل نے مشکل وقت میں تاریخ ساز کاوشوں سے دنیا کو توانائی اور معاشی بحران سے بچایا، مریم نواز

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے اعلان کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم نے قیمتیں کم کرنے کا وعدہ پورا کردیا۔

حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا وزیراعلیٰ پنجاب نے خیر مقدم کرتے ہوئے صوبہ بھر میں ٹرانسپورٹ اور گڈز کرایوں میں کمی کے لئے فوری اقدامات کی ہدایت کردی۔

وزیراعلی مریم نوازشریف نے مشکل صورتحال میں بھرپور ساتھ دینے پر عوام کا شکریہ ادا کیا اورپٹرولیم مصنوعات کے نرخ میں کمی پر وزیراعظم محمد شہبازشریف اور ان کی ٹیم کوسراہا۔

حکومت نے پیٹرول پر لیوی کی شرح بھی کم کردی، اطلاق فوری ہوگا

پیٹرول 299 روپے 50 پیسے مقرر، نوٹی فکیشن جاری

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی پر تاجروں و صنعتکاروں کا ردعمل بھی آگیا

انہوں نے کہا ہ وزیراعظم محمد شہبازشریف نے علاقائی صورتحال میں بہتری آنے پر پٹرولیم مصنوعات کے نرخ میں کمی کا وعدہ پورا کیا، علاقائی صورتحال کی وجہ سے قوم کو توانائی بحران سے محفوظ رکھنا وزیراعظم محمد شہبازشریف کاتاریخی کارنامہ ہے-

مریم نوازشریف نے کہا کہ وزیراعظم محمد شہبازشریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیرنے مشکل وقت میں تاریخ ساز کاوشوں سے دنیا کو توانائی اور معاشی بحران سے بچایا-

وزیراعلیٰ نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ میں کمی کا بھر پور فائدہ عوام کو ہر صورت پہنچنا چاہیے اور اشیائے خورد ونوش کے نرخ بھی نیچے آنے چاہیے-

Source: https://www.express.pk/story/2818343/cm-maryam-nawaz-lauds-federal-govt-for-decrease-petroleum-prices-2818343

Discussion

Sign in to join the thread, react, and share images.