Native World News

دنیا کا سب سے بڑا لیگو ساسیج

دنیا کا سب سے بڑا لیگو ساسیج

یہ ساسیج بن 65 ہزار لیگو پیسز جوڑ کر بنایا گیا ہے

جرمنی کے ایک شہری نے 65 ہزار لیگو پیسز جوڑ کر دنیا کا سب سے بڑا لیگو ساسج اور بن بنانے کا ریکارڈ قائم کر دیا۔

45 سالہ ٹامی شمٹ مطابق اس منفرد منصوبے کا خیال ان کے علاقے کی مشہور ساسیج تیار کرنے والی کمپنی ڈائی تھُرِنگر سے آیا۔

انہوں نے بتایا کہ انہیں ہمیشہ غیر معمولی چیلنجز قبول کرنے کا شوق رہا ہے اور جب ساسیج کمپنی نے لیگو سے کچھ خاص بنانے کی تجویز دی تو دونوں نے مل کر ایک ایسے منصوبے پر کام شروع کیا اور جلد ہی ان لوگوں پر یہ بات واضح ہوگئی کہ یہ منصوبہ بڑا ہونا چاہیے۔

ٹامی کا کہنا تھا کہ یہ ریکارڈ دراصل ان کے آبائی علاقے اور وہاں کی مشہور ساسیج ثقافت کو خراجِ تحسین پیش کرنے کی ایک کوشش تھی۔ منصوبے کو مکمل کرنے میں تقریباً ایک سال لگا، جس میں صرف تعمیراتی مرحلہ ہی چھ ماہ پر محیط تھا۔

آخرکار ہزاروں لیگو برکس سے تیار ہونے والی یہ دیوہیکل ساسیج بن، اور اوپر سرسوں کی ٹٓپنگ ساتھ مکمل کی گئی۔ گنیز ورلڈ ریکارڈز نے اس شاہکار کو باضابطہ طور پر دنیا کی سب سے بڑی لیگو ساسیج قرار دیا، جس کی لمبائی 6 فٹ اور 6.7 انچ ریکارڈ کی گئی ہے۔

Source: https://www.express.pk/story/2818004/german-man-assembles-worlds-largest-lego-sausage-2818004

Discussion

Sign in to join the thread, react, and share images.