Native World News

عمران خان سے ملاقات کے حوالے سے پیشرفت کا امکان، حکومت اور پی ٹی آئی دوبارہ رابطہ

عمران خان سے ملاقات کے حوالے سے پیشرفت کا امکان، حکومت اور پی ٹی آئی دوبارہ رابطہ

پی ٹی آئی کی قیادت سہیل آفریدی کے اہم رابطوں سے آگاہ ہے، ذرائع

وفاقی حکومت اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے درمیان ایک مرتبہ پھر رابطہ ہوا ہے اور اگلے چند گھنٹوں میں عمران خان سے ملاقات کے حوالے سے پیش رفت کا امکان ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان رابطہ حکومت کے اعلیٰ ترین حکام کی جانب سے کیا گیا، جس کے نتیجے میں بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے امکانات بڑھنے لگے ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ ملاقات کے حوالے سے اگلے چند گھنٹوں میں پیش رفت کا امکان ہے اور پی ٹی آئی کی قیادت سہیل آفریدی کے اہم رابطوں سے آگاہ ہے۔

قبل ازیں قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے بھی مطالبہ کیا تھا کہ ہم نے بارہا کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے ہماری ملاقات کرائی جائے تاکہ ہدایات لے سکیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ایوان میں آپ نے کمیٹی بنائی لیکن صرف دو اجلاس ہوسکے، ہم اگر مگر کے بغیر اس ایوان کے ساتھ ہیں لیکن گزشتہ 34 ہفتوں سے ہماری ملاقات نہیں کرائی گئی۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہم اپنے نا اہل ہونے والے لوگوں کو مس کر رہے ہیں، آپ ہمارے تحفظات سنیں ہماری آواز نہ دبائیں، ہمارے ساتھ جو ہو رہا ہے اس کا ذمہ دار کس کو ٹھہرائیں۔

اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کو مخطاب کرکے انہوں نے کہا کہ آپ رولنگ دیں تاکہ ہماری ملاقات ہوسکے، ہم ایوان سے واک آؤٹ کررہے ہیں اور فیصلہ کریں گے کہ کیا کرنا ہے۔

ایاز صادق نے کہا کہ اگر عمران خان رکن اسمبلی ہوتے تو رولنگ دے سکتا تھا، میں نے پوری کوشش کی لیکن آپ نے سلسلہ توڑ دیا ہے۔

Source: https://www.express.pk/story/2817095/imran-khan-meeting-development-possibility-govt-and-pti-again-meeting-2817095

Discussion

Sign in to join the thread, react, and share images.