Native World News

پاکستان میں بنگلادیشی طلبہ کے لیے سیکڑوں اسکالر شپس کا اعلان

پاکستان میں بنگلادیشی طلبہ کے لیے سیکڑوں اسکالر شپس کا اعلان

’پاکستان بنگلادیش نالج کوریڈور‘ منصوبے کا مقصد تعلیمی اور علمی تبادلے کو ایک نئی جہت فراہم کرنا ہے

پاکستان نے دوطرفہ تعلیمی روابط کو فروغ دینے کے لیے بنگلادیشی طلبہ کو 5 سال کے دوران 500 اسکالرشپس دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ اس تعلیمی اقدام کی بنیاد وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اگست 2025 میں اپنے دورہ بنگلادیش کے دوران رکھی تھی۔ اس منصوبے کو ’پاکستان بنگلادیش نالج کوریڈور‘  کا نام دیا گیا ہے، جس کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان تعلیمی اور علمی تبادلے کو ایک نئی جہت فراہم کرنا ہے۔

بعد ازاں اس منصوبے کا دوسرا مرحلہ 10 مئی 2026 کو ڈھاکا میں باقاعدہ طور پر شروع کیا گیا ہے۔

موجودہ پیش رفت کے تحت ایک بنگلادیشی وفد 3 ہفتوں کے دورے پر پاکستان پہنچ چکا ہے، جہاں وہ نالج کوریڈور کے تحت مختلف تعلیمی اور تربیتی سرگرمیوں میں حصہ لے رہے ہیں۔

وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اس اہم پیش رفت پر اپنے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام دونوں ممالک کے درمیان بڑھتے ہوئے مثبت تعلقات کا عکاس ہے۔ اس تعلیمی تعاون سے نہ صرف طلبہ مستفید ہوں گے بلکہ دونوں برادر ممالک کے مابین عوامی سطح پر رابطے بھی مزید مستحکم ہوں گے۔

Source: https://www.express.pk/story/2814023/hundreds-of-scholarships-announced-for-bangladeshi-students-in-pakistan-2814023/

Discussion

Sign in to join the thread, react, and share images.