Native World News

روس کی  خلائی راکٹوں پر اشتہارات چھاپ کر کمائی شروع

روس کی  خلائی راکٹوں پر اشتہارات چھاپ کر کمائی شروع

روس کے خلائی ادارے کو گزشتہ برس اس امر کی اجازت دی گئی

روس نے اپنے خلائی راکٹوں پر اشتہارات لگا کر کروڑوں روبیلز کمانے شروع کر دیے۔

گزشتہ برس روسی پارلیمنٹ ڈوما میں ایک بِل منظور کیا گیا جس کے بعد ملک کی خلائی ایجنسی روس کوسموس کو یہ اجازت دی گئی کہ ادارہ اپنے راکٹوں پر بڑے برانڈز کے لوگو اور ان کے سلوگن چھاپ کر معاوضہ وصول کرنے کی اجازت دی گئی۔

ایجنسی اپنی پہلی اشتہاری مہم متعدد قومی برانڈز کے اشتہار چھاپ کو مکمل کر چکی ہے۔ تفصیلات کے مطابق رواں برس جنوری سے روس کوسموس نے اپنے خلائی راکٹوں پر اشتہارات دِکھانے شروع کر دیے ہیں اور نجی کمپنیوں سے کروڑوں روبیلز کمائے ہیں۔

اشتہارات کی قیمت ایک خاص فارمولے سے طے کی جاتی ہے جس میں اشتہار کی جگہ، راکٹ کی سطح کا سائز اور مہم کا دورانیہ دیکھا جا سکتا ہے۔

اس حوالے سے یہ خیال کیا جا رہا ہے کہ مارکیٹنگ کی ان کوششوں سے ہائی پروفائل پی آر ممکن ہو سکتی ہے۔

Source: https://www.express.pk/story/2813829/russian-space-agency-displays-commercial-2813829

Discussion

Sign in to join the thread, react, and share images.